نجکاری کمیشن میں بولی لگانے کا عمل شفاف نہیں،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
ہفتہ 2 اگست 2014 14:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان (ٹی آئی پی)نے کہاہے کہ نجکاری کمیشن کے بولی لگانے کا عمل شفاف نہیں ہے ، حیدرموٹا،بی این آر کو مختلف مشترکہ سودوں کے ساتھ کئی منصوبوں میں مالیاتی مشاورتی خدمات کی فراہمی کے لیے ناجائز طرفداری کی گئی ہے۔پی آئی اے کے معاملے میں حیدرموٹا بی این آر نے دو مشترکہ سودوں کے ساتھ مالیاتی مشاورت کی خریداری کے لیے بولی کے عمل میں حصہ لیا۔
اس کے علاوہ نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کو تحریر کیے گئے ایک خط میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر نے کہا کہ فیسکو میں دو مشترکہ سودوں کے ساتھ جبکہ نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی(این پی سی سی)میں تین مشترکہ سودوں کے ساتھ بولی لگائی۔(جاری ہے)
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے الزام لگایا کہ حیدر موٹا بی این آر کی جانب سے مسلسل پی پی آر اے کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور مختلف مشترکہ سودوں میں ایک سے زیادہ بولی جمع کرائی گئی ہے۔
نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کو تحریر کیے گئے ایک خط میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر نے کہا کہ نجکاری کمیشن کی جانب سے اس کمپنی کو روکنا چاہیے، اس لیے کہ پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 کے تحت بولی لگانے کی دستاویزات کا معیار اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ بولی لگانے والا ایک سے زیادہ مشترکہ سودوں میں حصہ لے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین کے مطابق دونوں مشترکہ سودے پی پی آر اے کے قوانین کے مطابق نااہل قرار پاتے ہیں، اور اس میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ نجکاری کمیشن کے مستقبل کے منصوبوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نجکاری کمیشن کی جانب سے مالیاتی مشاورت کی خدمات کی تقرری میں پی پی آر اے کے قوانین کی خلاف ورزی سے پہلے ہی نجکاری کے پورے عمل کو غیر شفاف بنادیا ہے، جیسا کہ چار منصوبوں میں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بولی لگانے والے کو نوازا گیا تھا۔سہیل مظفر کا کہنا تھا کہ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ تمام مشترکہ سودوں میں تمام شراکت دار تمام شراکت داروں سے عہد کرچکے ہیں کہ وہ مشترکہ اور علیحدہ کارکردگی کے ذمہ دار ہوں گے۔ دو مشترکہ منصوبوں میں ایک ہی فرم کی موجودگی سے بھی مفادات کے تصادم اور گٹھ جوڑ کے مترادف ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے نجکاری کمیشن پر زور دیا کہ ایسے تمام منصوبوں کو ختم کردے اور مشیروں کی تقرری کے عمل کو شفاف طریقے سے دوبارہ شروع کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.