پولیو کے مزید دو نئے کیسز سامنے آگئے، رواں سال ملک میں کیسز کی تعداد104 ہوگئی
ہفتہ 2 اگست 2014 15:49
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) ملک میں پولیو کے دو مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 104ہوگئی ہے ۔قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو کے حالیہ کیسز خیبر پختونخوا اور فاٹا کے علاقے سے رپورٹ ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق چار سدہ روڈ پشاور کی رہائشی ایک سالہ سلمی اور تحصیل باڑہ کی رہائشی 8ماہ کی حفصہ جمال میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ والدین کی جانب سے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار ہی اس مسئلے کی بڑی وجہ ہے،حالیہ کیسز میں اْن بچوں کو پولیو کی ویکسین نہیں دی گئی تھی۔پشاورکی رہائشی سلمی کے گھر پولیو ٹیمیں متعدد بار گئیں، لیکن ان کی والدہ کی جانب سے سختی سے منع کئے جانے پر سلمی کو ویکیسن نہیں پلائی جاسکی۔(جاری ہے)
آٹھ ماہ کی حفصہ کو بھی اْس کے والدین کی جانب سے پولیو ویکسین نہیں پلانے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں سامنے آنیوالے پولیو کیسز میں سے 18بچوں کو پولیو ویکسین نہیں دی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں رواں سال فروری میں صحت کا انصاف نامی پروگرام شروع کیا تھا، جس کے تحت صوبے بھر میں بچوں کو ہفتے میں 12مرتبہ ویکسین پلائی جانی تھی۔تاہم زیادہ تر والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کردیا تھا۔قومی اداہ صحت کے ذرائع کے مطابق حالیہ کیسز کیساتھ رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 104 ہوگئی ہے جن میں سے فاٹا کے76، کے پی کے 18، سندھ سے 9 اور بلوچستان سے ایک پولیو کیس سامنے آیا ہے۔فاٹا کے 76 کیسزمیں شمالی وزیرستان سے 57، خیبر ایجنسی سے 10، جنوبی وزیرستان سے 7 اوربنوں سے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز میں 80 فیصد کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.