آپریشن ضرب عضب،پاک فوج کی میرعلی میں پیش قدمی جاری ،مزید تین شدت پسند ہلاک
ہفتہ 2 اگست 2014 16:07
شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) شمالی وزیرستان میں جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے دوران تحصیل میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں مزیدتین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے دستے شمالی وزیرستان میں کامیابی سے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور میرعلی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے تین شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے اس آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضربِ عضب شروع ہونے سے اب تک 570 سے زائد عسکریت پسندوں کو مارا جا چکا ہے جبکہ دہشت گردوں کے 98 ٹھکانے، 30 آئی ای ڈی فیکٹریز، تین اسلحہ خانے اور خودکش بمباروں کی ٹریننگ دیے جانے کے متعدد مراکز بھی تباہ کر دیے گئے ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ااس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، مواصلاتی سامان اور پراپیگنڈا لٹریچر بھی برآمد کیا گیا جبکہ صرف شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 34 سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.