روسی نائب وزیراعظم کا اوباما کی کتے والی تصویرپر ٹوئیٹ

ہفتہ 2 اگست 2014 20:51

روسی نائب وزیراعظم کا اوباما کی کتے والی تصویرپر ٹوئیٹ

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) روس کے نائب وزیر اعظم نے ڈمیٹری روگوزین امریکی صدر اوباما کی ایک ایسی تصویر ٹویٹ کی ہے جس میں اوباما کو کتے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوباما کی تصویر امریکا کی طرف سے روس کے خلاف حالیہ اقتصادی پابندیوں کی لہر کے بعد سامنے آئی ہے۔نائب وزیر اعظم ڈمیٹری روگوزین کی ٹویٹ کردہ اس تصویر میں روسی صدر ولادی میر پیوتن کو چیتے کے بچے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ساتھ ہی جوڑی گئی تصویر میں صدر اوباما نے کتا اٹھا رکھا ہے۔روسی وزیر نے یہ تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے روسی اقدار کے بڑھیا ہونے کا بھی طنزیہ اشارہ کیا اور کہا کہ ہماری اقدار اور اتحادی مختلف ہیں۔واضح رہے صدر اوباما نے روس کی یوکرین میں مداخلت کی وجہ سے حال ہی میں یورپی یونین کے ساتھ مل کر روس کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگائی ہیں۔ٹویٹ کردہ تصویروں کے بارے میں خیال رہے صدر اوباما نے یہ تصویر اس وقت بنوائی تھی جب وہ سینیٹ کے لیے کوشاں تھے جبکہ پیوتن کی تصویر پچھلے سال اولمپک گیمز کے موقع بنائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :