تمبو میں زرعی پانی کے بحران نے مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کردیا

ہفتہ 2 اگست 2014 21:56

تمبو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) تمبو کے سیاسی وسماجی رہنماؤں ارشاد علی عمرانی جونگانی اکبر علی عمرانی جونگانی ودیگر نے کہا ہے کہ تمبو میں زرعی پانی کے بحران نے مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کردیا ہے اور کئی خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں ہزاروں ایکڑ ز اراضیات پر کاشت کردہ شالی اور دیگر فصلیں سوکھ کر تباہ ہوچکی ہیں پانی کا بحران حل نہ ہواتو تمبو سمیت نصیرآباد میں بدترین قحط سالی پیدا ہوسکتی ہے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ تمبو میں زرعی پانی کا سنگین بحران ہے ہزاروں ایکڑز اراضیات پر کاشت کردہ فصلیں سوکھ کر تباہ ہوچکی ہیں زمینداروں اور کسانوں کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ پانی کی عدم دستیابی کے باعث تمبو سے سینکڑوں خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں اور نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ ایریگیشن زرعی پانی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اگر حکومت نے تمبو سمیت نصیرآباد میں زرعی پانی کا بحران حل نہ کیا تو قحط سالی پیدا ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :