Live Updates

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں کی، ترجمان وزارت داخلہ

ہفتہ 2 اگست 2014 22:22

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں کی، ترجمان وزارت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2014ء) وزارت داخلہ کے ترجمان نے وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی كی تحریک انصاف كے چیرمین عمران خان سے ملاقات كے حوالے سے خبروں كی تردید كردی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ نے جاری بیان میں اس رپورٹ كو بھی بالكل بے بنیاد قرار دیا كہ وزیر داخلہ بنی گالہ میں عمران خان كی رہائش گاہ پر ان سے خفیہ ملاقات کے لئے گئے تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا كہ نہ تو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے 14 اگست كے لانگ مارچ کے حوالے سے عمران خان سے كوئی ملاقات نہیں کی اور نہ ہی وزارت داخلہ اس حوالے سے تحریک انصاف كی قیادت سے كوئی مذاكرات کررہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات