کراچی: فائرنگ واقعات، حساس ادارے کے افسر سمیت 3 جاں بحق

اتوار 3 اگست 2014 22:44

کراچی: فائرنگ واقعات، حساس ادارے کے افسر سمیت 3 جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اگست۔2014ء) کراچی میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں امام مسجد اور حساس ادارے کے افسر سمیت تین افراد دم توڑ گئے۔روشنیوں کے شہر میں بدامنی کے اندھیرے برقرار ہیں۔ نبی بخش تھانے کے علاقے رنچھوڑ لائن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امام مسجد محمد فیصل کو قتل کر دیا۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر ناظم آباد سخی حسن چورنگی کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے شادی کی تقریب سے گھر واپس جاتے ہوئے حساس ادارے کے افسر عامر اظہر کو گولیاں مار دیں۔ مقتول کے اہل خانہ کے مطابق دو مسلح افراد نے لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عامر اظہر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دوسری جانب لانڈھی مجید کالونی میں فائرنگ سے عامر نامی شخص چل بسا۔

متعلقہ عنوان :