امریکی پولیس نے گلیوں میں بھاگنے والا70کلووزنی کچھواپکڑلیا

پیر 4 اگست 2014 16:43

امریکی پولیس نے گلیوں میں بھاگنے والا70کلووزنی کچھواپکڑلیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست۔2014ء) لاس اینجلس میں پولیس نے شہر کی گلیوں میں کلارک نامی ایک کچھوے کا تعاقب کر کے اسے پکڑ لیا۔الحمرا پولیس نے اپنے فیس بک کے پیج پر لکھا کہ کچھوے نے بھاگنے کی بڑی کوشش کی لیکن ہمارے سپاہی اس سے بھی تیز نکلے۔دو سپاہی جدوجہد کے بعد 70 کلوگرام وزنی کچھوے کو کار میں ڈالنے میں کامیاب ہو گئے۔کلارک کو جانوروں کی ایک پناہ گاہ میں لے جایا گیا جہاں سے اسے بعد میں مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس میں صحرائی کچھوے پالنا غیرقانونی ہے، تاہم پولیس کلارک کے مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی۔پولیس نے کہاکہ ہمیں خاندان کے افراد کو آپس میں ملانے میں خوشی محسوس ہوتی ہے اس لیے ہم اس معاملے میں استثنیٰ برتیں گے۔ایک مقامی ماہر کے مطابق کلارک افریقی کچھوا ہو سکتا ہے، جو صحرائے اعظم صحارا کے کناروں پر رہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ کلارک کی عمر 18سے 20سال کے قریب لگتی ہے اور وہ نر ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ کچھوے اگر واقعی زور لگائیں تو ایک میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :