بھارت، کانگریسی رہنماء کے بیٹے کی اغواء کے بعد خاتون سے زیادتی

پیر 4 اگست 2014 20:06

بھارت، کانگریسی رہنماء کے بیٹے کی اغواء کے بعد خاتون سے زیادتی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں کانگریس کے ایک مقامی رہنماء کے بیٹے نے خاتون کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت سننے سے انکار کردیا جس پر خاتون ڈی آئی جی کے پاس پہنچ گئی،بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے ستیا نارائن کا کہنا تھا کہ ضلع گوتم بدھ نگر کی متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے کانگریس کے ایک مقامی لیڈر کے بیٹے نے 28 جولائی کو نوئیڈا سیکٹر 29 سے اغوا کرنے کے بعد میرٹھ کے ایک ہوٹل میں اسکے ساتھ زیادتی کی۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد متاثرہ خاتون شکایت درج کرانے کیلئے صدر پولیس سٹیشن گئی لیکن پولیس نے اسکی شکایت سننے سے انکار کردیا ، ڈی آئی جی نے متعلقہ پولیس سٹیشن کو معاملے کی فوری تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :