کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھل گئے

پیر 4 اگست 2014 20:36

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4اگست 2014ء) پیر کے روز کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں کالج اور سکول کھل گئے اور تقریباً 15دن سے زیادہ جو سکول اور کالج بند تھے ان میں دوبارہ رونقیں بحال ہوگئی تاہم پہلے دن تمام بچے عید کی مبارکباد دیتے رہے اور وصول کرتے رہے اور اپنے اسکول اور کالجوں میں مزے مزے کی چیزیں کھانے میں مصروف رہے تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان پیر کے روز سکول اور کالجز کھل گئے تاہم ابھی تک کوئٹہ شہر کے کئی علاقوں میں سکول اور کالجز بند ہے پیر کے روز جو کالج اور سکول کھلے ان میں کافی رونق نظر آئی اور کئی سکولوں میں بچے یونیفارم کے بجائے عید کے کپڑوں میں اپنے سکول آئے اور اپنے ٹیچر سمیت اپنے کلاس فیلوں سے عید ملتے رہے اور جو عیدی انہوں نے جمع کی تھی وہ انہوں نے اپنے سکولوں اور کالجوں میں خرچ کی اور قسم قسم کی چیزیں کھائی کوئٹہ شہر میں سکول اور کالجز کھلنے کے بعد صبح کے وقت اور دوپہر کے وقت ٹریفک میں اضافہ ہوگیا اور شدید گرمی میں کئی علاقوں میں ٹریفک جام رہا تاہم عید کی چھٹیوں کے بعد پیر کے روز پہلا ورکنگ ڈے تھا اس لئے زیادہ رش دیکھنے میں آیا ۔