حالیہ مون سون کی بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 6 فٹ بلند ہوگئی

منگل 5 اگست 2014 14:02

حب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) حالیہ مون سون کی بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 6 فٹ بلند ہوگئی ہے۔ڈیم سے کراچی اور حب کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔حب ڈیم میں چند دنوں پہلے تک پانی ڈیڈ لیول پر تھا۔ جس کی وجہ سے اپریل سے کراچی اور حب کو پانی کی سپلائی بند تھی۔

(جاری ہے)

مگر حالیہ دنوں میں کیرتھرکے پہاڑی سلسلوں، اور خضدار کے گردونواح میں ہونے والی بارشوں کے بعد ندی نالوں کا پانی تیزی سے حب ڈیم کی طرف آرہاہے۔

حب ڈیم انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح میں 6 فٹ بلند ہوگئی ہے۔ کراچی اور لسبیلہ کو پانی کی فراہمی شروع ہونے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔حب ڈیم سے کراچی کے شہریوں کو روزانہ 10 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ بلوچستان کی 21 ہزار ایکڑ زمین کو سیراب کرتا ہے.

متعلقہ عنوان :