الیکشن ٹربیونل نے پی پی 97گوجرنوالہ کے 33پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی ثابت ہونے پر نتائج کالعدم قراردیدیے

منگل 5 اگست 2014 18:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست۔2014ء) الیکشن ٹربیونل نے پی پی 97گوجرنوالہ کے 33پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی ثابت ہونے پر نتائج کالعدم قراردیدیے لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار مسلم لیگ قاف کے ناصر چیمہ کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کے اشرف وڑائچ دھاندلی سے کامیاب ہوئے جس کے واضح ثبوت موجود ہیں ،، مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نے دھاندلی کے الزامات مسترد کرکے درخواست خارج کرنے کی استدعا کی ،، فاضل جج نے تمام دلائل سننے کے بعد کمیشن تشکیل دیا جس نے پی پی ستانوے گوجرنوالہ کے تمام ریکاڑڈ کا معائنہ کرکے رپورٹ پیش کی،،، جس میں تینتیس پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی ثابت ہو گئی ،، ٹربیونل نے انکوائری رپورٹ کے بعد پی پی ستانوے کے تینتیس پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کالعدم قراردیکر ساٹھ روز میں دوبارہ الیکشن کرانے کاحکم دیدیا

متعلقہ عنوان :