حکومت آزادی مارچ نہیں روکے گی لیکن امن خراب نہیں کرنے دیا جائے گا ، عابد شیرعلی
بدھ 6 اگست 2014 13:48
ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پیپلز پارٹی سے اختلافات ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں جماعتیں ملک اور جمہوریت کےلئے ایک ساتھ ہیں۔ میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کے دوران عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ ملک حالت جنگ میں ہے، ایسے وقت میں پاکستان انتشارکی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، عمران خان کی غیر پارلیمانی گفتگو سے ملک دشمنوں کو فائدہ ہوگا۔
عمران خان سب کو برا کہتے ہیں، سمجھ میں نہیں آتا کہ آخر وہ کس کے ساتھ ہیں؟۔ وہ عمران خان کو وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے محبت کا پیغام دیتے ہیں، عمران خان آئیں، ہم مل کرملک کو درپیش مسائل حل کرتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام نے 5 سال کے لئے منتخب کیا ہے، عمران خان اقتدار کے لئے آئندہ انتخابات کا انتظار کریں، اس کے لئے انہیں بادشاہت نہیں بلکہ اپنی آمرانہ سوچ ختم کرنا ہوگی۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی مارچ کو نہیں روکے گی لیکن امن و عامہ کی صورتحال کو ضرور برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اور پیپلز پارٹی کے چند معاملات پر اختلافات ضرور ہیں لیکن دونوں جماعتیں جمہوریت اور پاکستان کے لئے ایک ساتھ ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.