یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے انٹری ٹیسٹ کے داخلے کی تاریخ 8 سے بڑھا کر 11 اگست کردی

جمعرات 7 اگست 2014 17:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے انٹری ٹیسٹ کے داخلے کی تاریخ 8 سے بڑھا کر 11 اگست کردی۔ ترجمان ڈاکٹر تنویر قاسم کے مطابق صوبہ پنجاب کے انجینئرنگ کے اداروں میں داخلہ برائے بی۔ ایس۔ سی انجینئرنگ ا وریو ای ٹی لاہوراور اس کے الحاق شدہ کالجز میں داخلہ برائے بی۔ ایس۔

(جاری ہے)

سی انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے لئے مشترکہ د اخلہ ٹیسٹ برائے سال2014 ،صوبہ پنجاب کے تمام انجینئرنگ کے اداروں بشمول یو ای ٹی لاہور اور اس کے الحاق شدہ کالجزمیں داخلہ برائے بی۔

ایس۔ سی انجینئرنگ اور بی۔ ایس۔ سی انجینئرنگ ٹیکنا لوجی کیلئے ایک ہی مشترکہ داخلہ ٹیسٹ میں فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ۔ تاریخ 8 اگست سے بڑھا کر 11 اگست کردی گئی ہے۔ترجمان ڈاکٹر تنویر قاسم کے مطابق تاریخ میں توسیع کا فیصلہ طلبہ اور انکے والدین کی درخواست پر انکی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :