دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاوٴن ،شہر میں پانی کی سپلائی متاثر

جمعرات 7 اگست 2014 17:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منگل و بدھ کے دن کے ۔

(جاری ہے)

الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ کے اہم ترین پمپنگ اسٹیشن دھابیجی پر 3بار،نارتھ ایسٹ کراچی پر کم وقت کیلئے بجلی کا بریک ڈاوٴن ہوا ، بدھ کی شام دھابیجی پر 6بجے شام فیڈر 2 فیز 3 پر بجلی کی فراہمی معطل اور 6:30 پر بحال ہوئی ، پانی کی کمی3 ملین گیلن ، فیڈرI سیکنڈ فیزپر 3:45 بجے صبح بجلی معطل اور 4:30 بجے بحال ہوگئی ،قلت 6 ملین گیلن، فیڈر 6 پر2 اور K-3 کی بجلی 11:30بجے دن بند ہوئی جبکہ 12.20پر بحال ہوئی ،7ملین گیلن پانی کم سپلائی ہوا،نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر بھی گذشتہ(بدھ) رات بجلی کا تعطل 11بجے ہوا ، 11:پر بجلی بحال ہوئی ،2ملین گیلن پانی کم سپلائی ہوا مجموعی طور پر 18ملین گیلن سے زائد پانی کی شہر میں قلت رہی ۔

متعلقہ عنوان :