سر سید یونیورسٹی کا ایڈمیشن ٹیسٹ 28/ستمبر کو کراچی ایکسپو سینٹرمیں ہوگا

جمعرات 7 اگست 2014 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے تعلیمی سال 2015 کے داخلوں کے لیئے رجحان ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔جامعہ کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ ٹیسٹ بروز اتوار 28 /ستمبر2014ء کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ہو گا اورماڈل ٹیسٹ پیپرز یونیورسٹی کیمپس میں واقع بنک سے حاصل کیئے جاسکتے ہیں۔جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے، سر سید یونیورسٹی میں نئی ٹیکنالوجیز کو متعارف کرایا جاتا رہا ہے، اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کی منظوری کے بعد نئے تعلیمی سال سے شعبہ الیکٹرک انجینئرنگ کا بھی آغاز ہو جائے گا۔

اعلی تعلیمی معیار، قابل و تجربہ کار اساتذہ اور طلباء کو دستیاب جدید سہولیات سرسید یونیورسٹی کی شاندار کامیابی اور ترقی کی بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

1994ء میں یونیورسٹی کے آغاز پر طلباء کی تعداد صرف 222تھی، جبکہ آج یہ تعداد 6500 سے تجاوز کرچکی ہے۔علاوہ ازیں 1998 سے اب تک تقریباََ 10,000 سے زائد طلباء و طالبات گریجویشن کر چکے ہیں۔1998ء میں صرف 197 طالب علموں نے بی ایس کی ڈگری حاصل کی جبکہ رواں سال تقریباََ 1300 طالب علموں کو بی ایس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

دنیا کی ممتاز جامعات میں سرسید یونیورسٹی کے طلباء کو پوسٹ گریجویشن کورس میں باآسانی داخلہ مل جاتا ہے جہاں سے سرسید یونیورسٹی کے متعدد طالب علموں پوسٹ گریجویشن کی ڈگریاں حاصل کیں۔اس کے علاوہ سرسیدیونیورسٹی کے قومی اور بین الاقوامی تجارتی اداروں سے بھی بہترین روابط ہیں۔

متعلقہ عنوان :