مسجد الحرام کے 420میٹر بلند دو میناروں کی تعمیر شروع

جمعرات 7 اگست 2014 17:46

مسجد الحرام کے 420میٹر بلند دو میناروں کی تعمیر شروع

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اگست۔2014ء) سعودی بن لادن گروپ نے مسجد الحرام میں حالیہ توسیع کے دوران شمالی جانب تعمیر کئے جانے والے توسیعی بلاک کے مینار وں کی تعمیر شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

یہ مینار نئے بلاک کے شمال مشرقی اور شمال مغربی جانب تعمیر کئے جا رہے ہیں ۔ان کی بلندی 420میٹر ہو گی جو 817میٹر بلند دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت مکہ کلاک ٹاور کے نصف کے برابر ہو گی ۔واضح رہے کہ دنیا کی بلند ترین عمارت دوبئی میں واقع 828میٹر بلند برج الخلیفہ ہے۔