عمران خان کے ساتھ تمام معاملات گفت و شنید کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، سعد رفیق
جمعہ 8 اگست 2014 12:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ ختم نہیں کرتے تو موخر کر دیں، حکومت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تمام معاملات گفت و شنید کے ذریعے سے حل کرنا چاہتی ہے۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان اتنے اچھے موسم میں لانگ مارچ نہ کریں، خان صاحب اگر اپنا مارچ ختم نہیں کرتے تو موخر کردیں۔
حکومت عمران خان کے ساتھ تمام معاملات کو گفت و شنید کے ذریعے سے حل کرنا چاہتی ہے، خاں صاحب بتائیں کہ ان کو کیسے مطمئن کیا جائے، عمران خان نے حکومت سے مطالبات تو کر دیئے ہیں لیکن ان کے حل کا کوئی قانونی اور آئینی حل نہیں بتایا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگرکسی کو اسلام آباد آنا ہے تو تحریری ضمانت دینی ہو گی کہ امن کی ذمےداری اس کی ہوگی۔
وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ کیا خیبر پختون خوا، سندھ اور بلوچستان میں انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی، گزشتہ روز ہی الیکشن ٹریبونل نے کراچی میں تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا ہے تو کیا کہا جائے کہ کراچی میں تحریک انصاف نے تمام سیٹیں دھاندلی کے ذریعے سے حاصل کی ہیں، ہمیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے گریز کرنا چاہیئے۔
انھوں نے کہا کہ شیخ رشید اور چھوٹا چوہدری کا سیاسی کردار سیاہ ہے، ساری صورت حال میں منفی کردار راولپنڈی کے نجومی کا ہے، سازشیوں کے ٹولے میں آگے بڑھنے کی ریس لگی ہے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی کوئی ارادہ ہے لیکن طاہرالقادری اشتعال انگیربیانات دے رہیں ہیں انھیں اس قسم کے بیانات سے گریز کرنا چاہیئے، طاہر القادری لاہور میں جو کرنا چاہتے ہیں کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.