اے سی پشاور کی کاروائی اشرف روڈ پرواقع چئیرمین پلازہ میں چائے میں چھلکا اور جانوروں کا خون اور کیمیکل ملانے والے گروہ بے نقاب کرکے دو افراد گرفتارکرکے کئی ٹن مضر صحت چائے اور کیمیکل ضبط کرلیا
جمعہ 8 اگست 2014 19:34
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اگست 2014ء) اے سی پشاور کی کاروائی اشرف روڈ پرواقع چئیرمین پلازہ میں چائے میں چھلکا اور جانوروں کا خون اور کیمیکل ملانے والے گروہ بے نقاب کرکے دو افراد گرفتارکرکے کئی ٹن مضر صحت چائے اور کیمیکل ضبط کرلیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈی سی پشاور سید ظہیر الاسلام کو شکایات سیل میں شکایت ملی کہ اشرف روڈ پر واقع چئیرمین پلازہ میں ایک گروہ چائے کی پتی میں چھلکا کیمیکل اور جانوروں کا خون ملاکر چائے تیار کررہے ہیں جو کہ شہر بھر اور پنجاب منتقل کئے جاتے ہیں جس پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ڈی سی پشاور سیدظہیر الاسلام نے اسسٹنٹ کمشنر پشاور ممتاز احمد خان کوفوری کاروائی کی ہدایت کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور نے مقامی پولیس کے ہمراہ اشرف روڈ پر واقع چئیرمین پلازہ کے سب سے اوپر گوداموں پر چھاپے مارے جس پر اہلکار چائے میں کیمیکل چھلکا اورجانوروں کا خون ملارہے تھے اور چائے بنا رہے تھے جس پر اے سی پشاور ممتاز احمد نے رنگے ہاتھوں دو افراد خان افضل اور شیر افضل کو گرفتارکرکے گوداموں کو سیل کردیا اور کئی ٹن چائے اور کیمیکل ضبط کرلئے گئے ۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ یہ چائے شہر بھر اور پنچاب میں بیچے جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.