جامعہ کراچی کے طلبہ نے ہمیشہ برائی کے خلاف، ظلم کے خلاف اور شہر کے حالات پر اپنی آواز میڈیا اور اخباروں تک ضرور پہنچائی،ارسلان احمد

پیر 11 اگست 2014 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) جامعہ کراچی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان طلبہ مقرر ارسلان احمد نے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ نے ہمیشہ برائی کے خلاف، ظلم کے خلاف اور شہر کے حالات پر اپنی آواز میڈیا اور اخباروں تک ضرور پہنچائی، رمضان کے متبرک مہینے میں فلسطین کے شہر غزہ میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم پر جامعہ کراچی کا ہر طالبعلم سوگوار ہے، ہم نے پھر سے یہ کوشش کی ہے غزہ کے مسلمانوں سے یکجہتی کے لئے وہ آگے آئیں،نہال انصاری نے کہا کہ جامعہ کراچی کے طلبہ کی جانب سے کس بھی طلبہ تنظیم کے بینر اور پرچم کے بغیر اتنا بڑا احتجاج ایک حقیقی کامیابی اور اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان کا ہر شہری غزہ کے درد میں برابر کا شریک ہے، کی جانب سے پیر کے روز ۱۱ اگست جامعہ کراچی میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور ظلم و ستم کے خلاف ، اقوام متحدہ کے خلاف، اور امریکی امداد کے خلاف ایک حتجاج واک کا انعقاد کیا گیا ، یہ احتجاجی واک آزادی چوک سے پوائنٹ ٹرمینل سے شروع ہو کر ایڈمن بلاک پر ختم ہوا، وقاص صدیقی نے کہا کہ اس احتجاج میں اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کی کثیر تعدادنے یقینی شرکت کر کے یہ ثابت کیا کہ مسلم کاز کے لئے استاد و شاگرد میں کوئی فرق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

احتجاج کے اختتا م پر شیخ زید کے طالبعلم علامہ عمران مدنی نے خطاب اور دعا کروائی، اس احجاج کی قیادت و رہنمائی جامعہ کراچی کے نیوٹرل طلبہ نے کی، احتجاجی واک کے اختتام پر وی سی جامعہ کراچی نے خطاب کیا۔اس احتجاج کو منعقد کرنے میں منزہ خان، عمارا اشرف، عمران مدنی، احمد رضا،اور دیگر طلبہ نے اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :