ساہیوال، 20 سالہ لڑکی نے والدین سے جھگڑے پرخودکشی کرلی

پیر 11 اگست 2014 20:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) نواحی چک 101/9-L کی 20 سالہ لڑکی ساجدہ نے والدین سے جھگڑ کر زہر کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ غلہ منڈی میں نوجوان ارسلان نے بھی خود کو گولی مارلی۔ واقعات کے مطابق اسی چک کے محمد علی کی بیٹی ساجدہ کا اپنے بھائیوں سے جھگڑا ہو گیا بھائیوں نے اسکے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی ۔

(جاری ہے)

تو ساجدہ نے والدین سے احتجاج کیا تو والدین نے بھی الٹا اسے ڈانٹا جس پر دل برداشتہ ہو کر ساجدہ نے زہر پی لیا جسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔

دریں اثنا غلہ منڈی میں ایک بیوپاری کے 20 سالہ بیٹے ارسلان نے بھائیوں سے جھگڑ کر خود کو گولی مارلی۔ جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا ۔ جہاں اسکی حالت نازک ہے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :