فرنٹیر کور تعلیم سمیت کھیلوں کے فروغ کیلئے بلوچستان میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ، میجر جنرل اعجاز شاہد ،

14اگست کوحکومت نے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے ہیں ،عوام بلاخوف جشن آزادی کے دن گھروں سے باہر نکل کر اس دن کو نہایت احترام سے منائیں

پیر 11 اگست 2014 21:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) آئی جی ایف بلو چستان میجر جنرل اعجاز شاہد نے کہا ہے کہ فرنٹیئر کور تعلیم سمیت کھیلوں کے فروغ کیلئے بلوچستان میں اپنا کردار ادا کررہی ہے دیگر کھیلوں کی طرح اب باکسنگ کے مقابلے کرائیں گے14اگست کے دن ایف سی اور حکومت نے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے ہیں عوام بلاخوف جشن آزادی کے دن گھروں سے باہر نکل کر اس دن کو نہایت احترام سے منایا جائے انٹرنیشنل باکر وسیم جیسے ہیرو پر ہمیں فخر ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پیر کو صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل حاصل کرنیوالے وسیم احمد کو اعزازی شیلڈ اور انعام دینے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر کرنل محمد اعظم بابائے سپورٹس عطاء محمد کاکڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے،آئی جی ایف سی نے کہا کہ گذشتہ دنوں بلوچستان میں سپورٹس کے حوالے سے ٹی 20 ٹورنامنٹ کروایا گیا فرنٹیئر کور کی کوشش ہے کہ صوبے میں امن کی بحالی کیساتھ ساتھ تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لایا جائے تاکہ صوبے کے حالات کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے انہوں نے کہاکہ فرنٹیئر کر آنیوالے وقت میں باکسنگ کے مقابلے بھی کرائے گی اور جس کلب سے وسیم احمد نے تربیت حاصل کی اس کلب کو بھی فعال رکھنے کیلئے تعاون کرینگے انہوں نے کہا کہ قومی ہیرو قوم کا سرمایہ ہیں اور وسیم احمد پاکستانی قوم کا ہیرو ہے یہ پہلے کوئٹہ بلوچستان اور پاکستان کا ہیرو ہے جس نے کامن ویلتھ گیموں میں سلور میڈل حاصل کرکے بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے کیونکہ کھلاڑی قوم کے ہیرو ہوتے ہیں وسیم احمد نے سلور میڈل حاصل کرکے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور اعزاز حاصل کرکے صوبے کا نام روشن کیا ہے وسیم احمد کو تمام مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے فرنٹیئر کور بلوچستان اسپانسر شپ فراہم کرے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر میرے علم میں ہوتا تو آج وسیم احمد کوئٹہ آرہا ہے تو میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے ان کے استقبال کیلئے اقدامات کرواتا کیونکہ وہ ہماری قوم کا ہیرو ہے اور آئندہ تمام مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے فرنٹیئر کور بلوچستان انہیں اسپانسر شپ کرے گی کیونکہ فرنٹیئر کور بلوچستان میں تعلیم کے شعبے کیساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی کام کررہی ہے انہوں نے کہاکہ 14 اگست آزادی کا دن ہے قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ملکر سیکورٹی پلان ترتیب دیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جائے اور لوگ آزادی کی تقریبات کو بھرپور انداز میں مناسکیں اور یوم آزادی کا دن بھرپور انداز میں منانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں اس موقع پر باکسر وسیم احمد نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل اعجاز شاہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بلا کر میری حوصلہ افزائی کی ہے اور ان کی جانب سے آنیوالے مقابلوں میں اسپانسر شپ پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں نے ملک و قوم کیلئے سلور میڈل حاصل کیا ہے اور اب مزید محنت کرکے ملک و قوم کیلئے گولڈ میڈل جیتوں گا۔

متعلقہ عنوان :