حکومت تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے،نواب محمد خان شاہوانی

منگل 12 اگست 2014 22:26

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی و چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے اس کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے صوبے کے بند تعلیمی ادارے کھلنے لگے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سیسا کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

جس کی قیادت صوبائی صدر محمد سلیم سرپرہ کررہے تھے۔ اس موقع پر سیسا کے وفد نے صوبائی وزیرایس اینڈ جی اے ڈی کو اپنے مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

جنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے چیف آف بیرک نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کے منازل طے کرنا ناممکن ہے اس کیلئے ہمیں تعلیمی ہتھیار سے لیس ہوکر چیلنجر کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں کوتاہی برتنے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

صوبے میں تعلیم کو عام کرنے کیلئے نیشنل پارٹی پرعزم ہے وفد میں عبدالنبی ، حفیظ الله کھوسہ، بیگ محمد رئیسانی، اصغر کاسی، حبیب عالم، محمد اسلم ایس ایس ٹی، احکام الدین، زاہد رسول، بختیار کاکڑ شامل تھے۔ وفد نے مسائل غور سے سننے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔