عمران خان کے بیانات اور مطالبات چار موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں،مولانا عطاء الرحمن
منگل 12 اگست 2014 23:17
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اگست۔2014ء) جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیانات اور مطالبات چار موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں۔ ان کا نیا پاکستان بنانے کا نعرہ قائد اعظم کے پاکستان کو توڑنے کی کوشش ہے۔ طاہرالقادری کینیڈین طرز کا انقلاب چاہتے ہیں یہ مسلمانوں کا جے سالک ہے جو تھوڑے عرصے بعد احتجاج کا نیا طریقہ متعارف کراتا ہے۔
ضرب عضب سے اہداف حاصل نہیں ہوسکے۔ جن کے خلاف آپریشن کیا گیا وہ آئی ڈی پیز بن گئے یا افغانستان نکل گئے صرف پتھروں اور دیواروں کے خلاف وزیرستان آپریشن کیا گیا۔چار حلقوں کو بنیاد بنا کر ملک بھر کو انتشار میں جھونکنا اوریوم آزادی پر احتجاجی مارچ ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے ہے۔(جاری ہے)
حکومت اطمینان کا مظاہرہ کرے۔مشرف کو چھوڑا گیا تو ہر مجرم کیلئے راستہ بن جائے گا۔
مولانا فضل الرحمن پر جمعیت کے اراکین کا ایک مرتبہ پھر اعتماد عوام کا مفتی محمود کے گھرانے پر اعتماد ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ عبیدیہ فیصل آباد میں جے یوآئی مقامی راہنماؤں سے سے خطاب اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت مظاہروں کا نہیں نان ایشوز کو اٹھا کر احتجاج کرنے والوں کو حکومت زیادہ سیریس نہ لے۔دو چار دن بیٹھ کر یہ لوگ واپس آجائیں گے۔ آزادی مارچ کے پیچھے جنرل پاشا کا ہاتھ نہیں لگتا البتہ تحریک انصاف کے پیچھے ضرور کسی کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قیام سے اب تک انٹراپارٹی انتخابات جے یوآئی کا ہی امتیاز ہے۔ ہماری جماعت نے ایوب خان کے مارشل لاء دور میں بھی اپنی پارٹی میں انتخابات نہیں روکے۔ بنیادی یونٹ سے مرکزتک مکمل تنظیم سازی ہر تین سال بعد باقاعدہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت اور فوج اس وقت ایک پیج پر ہیں اگر یہ ایک پیج پر نہ ہوتے تو عمران خان کو اتنے جتن نہ کرنے پڑتے۔انہوں نے کہا قادری کے مریدوں کا ماڈل ٹاوٴن میں قتل قابل افسوس ہے وہ پاکستانی اور مسلمان تھے ان کے ورثاء سے جے یوآئی ہمدردی کرتی ہے مگر طاہرالقادری کا انقلاب کینیڈین ڈرامہ ہے۔ انہوں نے کہا مولویوں پر قائداعظم کی مخالفت کا الزام لگایا جاتا ہے مگر عمران خان قائد اعظم کے بنائے پاکستان کو توڑنے کیلئے نئے پاکستان کا نعرہ لگا رہا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ضرب عضب میں مارے گئے دہشتگردوں کے ناموں کا تو علم نہیں البتہ وہاں کتنے سپاہیوں نے خودکشی کی اس کا بھی معلوم کریں۔ہمیں معلوم تھا کہ اصل قوت مذاکرات کی حامی نہیں اس لئے ان ڈھونگ مذاکرات کا حصہ نہیں بنے۔انہوں نے کہا قادری اور عمران کا ایجنڈا ملک سے جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی سازش ہے۔حکومت حکمت عملی سے اس کا مقابلہ کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.