Live Updates

عمران خان نے جاوید ہاشمی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

بدھ 13 اگست 2014 18:08

عمران خان نے جاوید ہاشمی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13اگست 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے جاوید ہاشمی کو آزادی مارچ کے حوالے سے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ عمران خان نے تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ آپ پارٹی کا اثاثہ اور ہم سب کے لیڈر ہیں، آپ کا ہمارے ساتھ ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے آپ کے جو بھی تحفظات ہیں انہیں دور کیا جائے گا، اس موقع پر جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لئے ہی آزادی مارچ کی حمایت کی تھی لیکن آزادی مارچ کے حوالے سے انہیں کچھ تحفظات ہیں۔

دوسری جانب عمران خان نے جاوید ہاشمی کو منانے کے لئے عارف علوی کی قیادت میں ایک وفد ملتان روانہ کردیا ہےہے جو تحریک انصاف کے صدر کو آزادی مارچ میں شرکت کے لئے رضامند کرنے کی کوشش کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاوید ہاشمی آزادی مارچ پر تحفظات کے بعد لاہور سے ملتان روانہ ہو گئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :