انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے، حکومت کا سپریم کورٹ کو خط
بدھ 13 اگست 2014 19:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے درخواست لکھ دی ہے جو رجسٹرار سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہے ۔نجی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کے اعلان کیا تھا جس کے بعد وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کے لئے خط لکھ دیا ہے جس میں سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات کے لئے 3 رکنی عدالتی کمیشن بنایا جائے۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی درخواست سپریم کورٹ کو موصول ہوگئی ہے جسے رجسٹرار نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کو پیش کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت کی درخواست پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اور اس میں شامل ججوں کے آج ہی نامزد ہونے کا امکان ہے جبکہ کمیشن میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے جج صاحبان کو شامل نہ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کے استعفیٰ تک کسی بھی کمیشن کوتسلیم کرنے سے انکارکرتے ہوئے14 اگست کو ہرصورت لانگ مارچ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.