آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں پرنسپل روبینہ شاہین کی زیرنگرانی ایک ہفتے سے سمر کیمپ جاری

جمعہ 15 اگست 2014 18:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں پرنسپل روبینہ شاہین کی زیرنگرانی ایک ہفتے سے سمر کیمپ جاری ہے جو 23 اگست تک جاری رہے گا ڈی او ایجوکیشن ثمینہ غنی نے آج اس سمر کیمپ کا دورہ کیا اور اس سمر کیمپ کے انعقاد کو سراہا جشن آزادی کے سلسلے میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل روبینہ شاہین نے کہا کہ آزادی قوموں کی تاریخ میں بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہے انہوں ں نے کہا کہ بالخصوص پاکستانی قوم کو آزادی کے لئے بڑتی قیمت چکانی پڑی ہے اور اس کے لئے ہمارے آباواجداد نے بڑی قربانیاں دیں ہیں پرنسپل روبینہ شاہین نے کہا کہ اس بار جشن آزادی ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیانی کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر سینہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :