پشاور،سرکاری و غیر سرکاری انجنیئرنگ یونیورسٹیز میں داخلہ کیلئے منعقد اییٹا ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

جمعہ 15 اگست 2014 22:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست۔2014ء) صوبہ بھر کی سرکاری و غیر سرکاری انجنیئرنگ یونیورسٹیز میں داخلہ کے لیے منعقد کردہ اییٹا ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق اعزاز علی خان نے 652 نمبر لیکر ٹاپ کیا جب کہ محمد حفیظ سعید نے 651 نمبر لیکر دوسری اور اعٰظم علی نے 640 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیسٹ کا انعقاد بیک وقت پشاور یونیورسٹی ، ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد، سیدو شریف سوات اور یونیورسٹی وینسم کالج ڈی آئی خان میں ہوا جس میں14782 امیدواروں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :