اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16اگست 2014ء) پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر القادری نے چار بجے چار ٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنے کااعلان کردیا۔ خیابان سہروردی چوک میں موجود انقلاب مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کاکہناتھاکہ وہ پوری قوم کو انقلاب کی مبارکباد دیتے ہیں ، چار بجے اپنے خطاب میں مکمل طورپر انقلاب کاخاکہ پیش کریں گے اور اب انقلاب میں زیادہ دیر نہیں لگے گی ۔
ڈاکٹرطاہرالقادری کاکہناتھاکہ ماڈل ٹاﺅن میں دس دن تک اُن کا پانی تک بند کردیاگیالیکن وہ پرامن ہیں اورر ہیں گے ، امن اور آئین وقانون پر یقین رکھتے ہیں ، امن کے ساتھ ہی جینا مرنا ہے اور کارکنان کو ہدایت کی کہ کوئی گولی بھی چلادے تو گولی کا جواب گولی سے نہیں دیں گے ، جانیں قربان کردیں گے۔چار بجے چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کرنے کااعلان ، دہشتگردی پر لعنت بھیجتے ہیں، ڈاکٹرطاہرالقادری
ہفتہ 16 اگست 2014 14:44
(جاری ہے)
ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ جس کے ہاتھ میں اسلحہ دیکھو تو اُسے انتظامیہ کے حوالے کردو یا فی الفور انتظامیہ کو اطلاع ضروری کردیں ، عوامی تحریک کے کارکنان دہشتگردی ،انتہاءپسندی پر لعنت بھیجتے ہیں ،تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم نے 600صفحات پر مشتمل دہشتگردی کیخلاف فتویٰ لکھا جو آج تک تاریخ میں ہی نہیں لکھاگیاتھا۔
اُنہوں نے بتایاکہ وہ کارکنان کو پیارکرنے ، سلام محبت دینے آئے ہیں،بیٹیوں کے ماتھے چومنے آئے ہیں جنہوں نے اُن کا ساتھ چھوڑا اور نہ ہی گھر سے نکلنے سے لے کر خیابان سہروردی تک اُنہوں نے اپنے کارکنان کا ساتھ چھوڑا،چوہدری برادران کے گھر جانے کی درخواست بھی مسترد کردی ۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے بتایاکہ وہ تعداد کا صحیح اندازہ تو نہیں لگاسکتے لیکن دوکلومیٹر پرمحیط شرکاءسے گزرتے ہوئے سٹیج تک پہنچے ، عوام کا ایساجوش وخروش اس سے قبل نہیں دیکھا، تحریک صوبہ ہزارہ کے سربراہ بابا حیدر زمان بھی انقلاب مارچ کا حصہ بنے اور انقلاب کی فتح تک وہ اپنے کارکنان کو چھوڑ کرایک منٹ کے لیے بھی کہیں نہیں جائیں گے ، انقلاب کو نافذ کرکے یہاں سے جائیں گے ۔
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.