وزیر اعلیٰ پنجاب نے بوائز ڈگری کالج کہوٹہ کیلئے 2کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے دی

ہفتہ 16 اگست 2014 17:12

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) ایم پی اے وچےئرمین پی این ڈی راجہ محمد علی کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بوائز ڈگری کالج کہوٹہ کیلئے 2کروڑ کے فنڈز کی منظوری دے دی پہلی قسط پچاس لاکھ کے فنڈ جاری ہو ئے ہیں اہلیان کہوٹہ نے راجہ محمد علی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے بوائز ڈگری کالج کہوٹہ کے فنڈز کا مسلہ چل رہاتھا کیونکہ ڈگری کالج کہوٹہ جوکہ بورڈ آف گورنر کے تحت چلتاہے جس پر حکومت پنجاب نے فنڈز روک رکھے تھے جس سے اساتذہ اور طلباو طالبات کیلئے شدید مشکلات کا سامنا تھا فنڈز مہیانہ ہو نے کی وجہ سے کالج کے تمام اخراجات طلباو طالبات کی فیسوں سے پورے کیے جاتے تھے اساتذہ اور عوام نے سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق ،راجہ محمد علی کو مسائل سے آگاہ کیا جس پر سینیٹر راجہ ظفر الحق اور راجہ محمد علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے بوائز ڈگری کالج کیلئے 2کروڑ کے فنڈز منظور کروائے جوکہ پہلی قسط پچاس لاکھ جاری ہوئے اہلیان کہوٹہ نے دونوں راہنماؤں کا شکریہ ادا کیاہے

متعلقہ عنوان :