زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا 21واں جلسہ تقسیم اسناد سوموار 18اگست کو منعقد ہوگا

ہفتہ 16 اگست 2014 17:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا 21واں جلسہ تقسیم اسناد سوموار 18اگست کو منعقد ہوگا۔ گورنر پنجاب/چانسلر جامعہ زرعیہ چوہدری محمد سرور کی صدارت میں منعقد ہونے والے جلسہ تقسیم اسناد میں2915گریجوایٹس سمیت 81پی ایچ ڈی سکالرز میں ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی۔ اکیسویں کانووکیشن میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور انجینئر شمس الملک سمیت چارنابغہ ٴ روزگار شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں بھی عطاء کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی چھ کلیہ جات کے ڈینز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس و ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل مختلف ڈگری پروگرامز میں کامیاب ہونیوالے گریجوایٹس کوڈگریوں کے اجراء کیلئے چانسلر کے سامنے پیش کریں گے جبکہ گورنر پنجاب اپنے ہاتھوں سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے سکالرز میں ڈگریاں اور میڈل ونرز میں سونے‘ چاندی اور کانسی کے تمغے تقسیم کریں گے۔ مزید برآں گورنر پنجاب جیل روڈ پر یونیورسٹی کے تاریخی کردار اور پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے ڈیزائن کئے گئے نئے مرکزی گیٹ کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :