سوات میں بچوں اورخواتین سمیت مزیدچھ افرادمیں ڈینگی وائرس کی تصدیق

ہفتہ 16 اگست 2014 19:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2014ء) سوات میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 6افرادڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں ،ضلع بھر میں ڈینگی بخار سے متاثرہ مریضوں کی تعداد85 تک پہنچ گئی ہے محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدر کے مطابق سوات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزیدچھ ا فراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں پچاس سال کی عزت بیگم،چودہ سال کی مناحل ،بارہ سال کے معاذساکنان فیض آباد،بتیس سال کی فریدہ سکنہ سخا چینہ امانکوٹ،اکیس سال کے سلمان سکنہ سیدوشریف اورتیس سال کے کلیم اللہ سکنہ شکردرہ حال سیدوشریف شامل ہیں ، تمام مریضوں کو سیدوشریف اسپتال کے میڈیکل بی وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے ترجمان کے مطابق سوات میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد85تک پہنچ گئی ہے اوراس وقت سیدوشریف اسپتال میں 3 مریض زیر علاج ہیں جن میں دو مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جبکہ ان تک سیدوشریف اسپتال میں 77مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت کردیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق اب تک سوات میں ڈینگی وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :