وزیراعظم اپنی حکومت کے چند گھنٹے جاتی امرا میں گزارنا چاہتے ہیں، طاہر القادری
اتوار 17 اگست 2014 18:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست۔2014ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہے کہ لگتا ہے وزیراعظم نواز شریف چند دن یا چند گھنٹے جاتی امرا محل میں بیٹھ کر حکومت چلانا چاہتے ہیں جب کہ عوامی تحریک کے پیش کردہ 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کے لئے تمام وسائل ملک میں موجود ہیں۔
(جاری ہے)
اسلام آباد کے سہروردی روڈ پر انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایوان وزیراعظم چھوڑ کر لاہور جاچکے ہیں اور لگتا ہے کہ وزیراعظم اپنی حکومت کے چند گھنٹے جاتی امرا میں ہی گزارنا چاہتے ہیں۔
موجودہ نظام کے تحت کوئی کرپشن ختم نہیں کرسکتا اور ماضی کی نام نہاد حکومتیں ملکی مسائل حل نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر سوال اٹھایا گیا کہ عوام کے معاشی مسائل کے حل کے لئے وسائل کہاں سے آئیں گے، ایسے افراد کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے اپنے ماہرین کے ساتھ مل کر اس پر 2 سال ریسرچ کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل پاکستان میں موجود ہیں اور اس کے لئے ایک روپے کا قرض بھی باہر سے لینا نہیں پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.