Live Updates

عمران خان نیند سے اٹھ کربنی گالہ روانہ ہوگئے

پیر 18 اگست 2014 12:31

عمران خان نیند سے اٹھ کربنی گالہ روانہ ہوگئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اگست۔2014ء) عمران خان نیند سے اٹھ کربنی گالہ روانہ ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ رات کنٹینر پر سوئے تھے تاہم صبح اٹھ کر بنی گالہ روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عمران خان نے کل رات کی تقریر میں بھرپور طریقے سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کارکنوں کے ساتھ اگلے دو دن تک یہاں ہی 24 گھنٹے رہیں گے. لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو جائے. دوسری جانب عمران خان کی اس طرح پنڈال سے کھسکنے کی عادت کی وجہ سے وہاں پر موجود لوگوں میں شدید بددلی پھیلتی جا رہی ہے، اور وہ دبے دبے لفظوں میں عمران خان کے اسطرح روزانہ چلے جانے پر خفتگی کا اظہار کر رہے ہیں.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :