ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی لاروا کی مکمل تلفی ،افزائش والی جگہوں کی صفائی ستھرائی کا خصوصی بندوبست کیا جائے ،ڈاکٹر فرح مسعود
پیر 18 اگست 2014 18:22
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اگست 2014ء) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ برسات کے موسم میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی لاروا کی مکمل تلفی اور افزائش والی جگہوں کی صفائی ستھرائی کا خصوصی بندوبست کیا جائے اور سرویلینس ٹیمیں پوری مستعدی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔ہر تحصیل کا متعلقہ اے سی اور ٹی ایم او اپنی ریونیو حدود میں روزانہ کی بنیاد پر ٹائر شاپس،کباڑ خانوں،لاری اڈوں،ریلوے اسٹیشنز،قبرستانوں،نرسریوں اور دیگر مقامات کو باقاعدگی سے چیک کریں اور مکینیکل طریقہ جات اپنا کر ڈینگی کا بروقت تدارک ممکن بنائیں۔
یہ بات ڈی سی او ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈینگی کنٹرول میکنزم سے متعلق پیشرفت اور دیگر ضروری انتظامات کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کے دوران کہی۔(جاری ہے)
انھوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی کنٹرول میکنزم محض کاغذائی کاروائی تک محدود نہ رہے بلکہ خود فیلڈ میں جاکر انتظامات و دیگر طریقہ جات کی سو فیصد عملداری ممکن بنائیں۔انھوں نے سکولوں کالجوں میں طلباء کو اس مرض سے بچاؤ،علامات،تشخیص،علاج و معالجہ اور احتیاطی تدابیر اپنائے جانے سے متعلق زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم تھوڑی سی توجہ و محنت کے سبب اس موذی مرض پر باآسانی قابو پا سکتے ہیں۔
ڈی سی او داکٹر فرح مسعود نے محکمہ صحت،ٹی ایم ایز و دیگر اداروں کے افسران و ملازمین کو ہدایت جاری کی کہ صحتمند معاشرہ کی تشکیل کیلئے محکمانہ استعداد کار میں اضافہ کو ممکن بنا کر دلجمعی سے اپنے پیشہ وارانہ فرائض سر انجام دیں۔اجلاس میں مختلف صوبائی و ضلعی محکموں کے سربراہان سمیت دیگر افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.