حکومت اپوزیشن میں سیاسی مصالحت پر اتفاق ، تحریک انصاف نے دھوکہ دیا، خورشید شاہ
منگل 19 اگست 2014 16:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مارچ کرنیوالوں کو یہاں تک لانے کی ضمانت ہم نے حکومت کو دی تھی اس کے بعد حکومت جانے اور مارچ کرنیوالے،عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے، ہم جمہوریت ، آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر متحد ہیں اور دونوں عمران خان اور طاہر القادری سے رابطے کیلئے کوشش کر رہے ہیں تاکہ ان سے بات چیت کرسکیں۔وہ منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر غلام احمد بلور،لیاقت بلوچ اور دیگر اپوزیشن رہنما بھی موجود تھے۔ سید خورشیدشاہ نے کہا کہ مارچ والوں کے ریڈ زون میں داخلہ پر حکومت کیا کرتی ہے یہ ا س کاکام ہے تاہم ہمارا مشورہ ہے کہ دونوں جماعتیں ریڈ زون میں داخلہ سے گریز کریں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے گزشتہ دن سے طاہر القادری اور عمران خان کے ساتھ مسلسل رابطے کی کوشش کررہی ہے لیکن ان کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ہماری کوشش ہے کہ ابھی ان سے رابطہ ہو جائے اور ہم ان کا انتظار کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین ،پارلیمنٹ اور ملک کی وحدت پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں ۔پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لئے جمہوری سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے ۔پارلیمنٹ کے سسٹم کو قائم رکھنے کے لئے تمام سیاسی اور جمہوری قوتیں متحد ہیں۔کوئی بھی ادارہ پارلیمنٹ کے خلاف سازش نہیں کر سکتا۔مجھے امید ہے کہ عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے ۔ ہم نے حکومت پر دباؤ ڈال رکھا ہے کہ ان کو ریڈ زون میں داخل ہونے دیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ تصادم سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ عمران خان نے دھوکہ کیا ہے ۔عمران نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.