پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر بھارتی یلغار قابل مذمت ہے،ذوالفقار علی کھوسہ

منگل 19 اگست 2014 17:37

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست۔2014ء) جماعت اہلسنت بلوچستان کے نومنتخب صوبائی ناظم اعلیٰ ذوالفقار علی کھوسہ نے مبارکباد پیش کرنے والے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج ملک پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر بھارتی یلغار قابل مذمت اور اس بھاری دراندازی پر ہمارے موجودہ نااہل حکمرانوں کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے لیکن جماعت اہلسنت کے اکابرین نے یہ ملک بنانے کیلئے بہت قربانیاں پیش کی ہیں ہم انکی قربانیوں کو کسی صورت رائیاں نہیں جانے دیں گے ہم اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے تیار ہیں حکومت وقت ہوش کے ناخں لیں اور بھارت کو منہ توڑ جواب دے ہمارے سفارتکار جیبیں نہ بھریں بلکہ ملکی مفادات کی خاطر اپنا فریضہ پورا کریں اور بھارتی دراندازی کو پوری دنیا میں سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے قابل نفرت ومذمت عمل کو روکنے میں اپنا حصہ ڈالیں انہوں نے مزید کہاکہ آج پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں جو قربانیاں پیش کررہی ہے اور جو کامیابیاں سمیٹ رہی ہے وہ لائق تحسین ہے انشاء اللہ پاک فوج کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور ہمارا ملک ان ظالمان سے ہمیشہ کیلئے پاک ہوجائے گا اور ان ظالموں کو اخلاقی سپورٹ فراہم کرنے والے ضرور رسوا ہونگے انہوں نے ملکی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ آج پورا ملک افراتفری کا شکار ہے ہر طرف انتشار کی فضاء ہے اور سیاستدان صرف اپنی دکان چمکانے کیلئے طاہر القادری اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ان سیاستدانوں اور مذہبی جماعتوں کے لیڈروں کی زبانیں بھارتی جارحیت کیخلاف بند ہیں حکومت دیر نہ کرے فوری طور پر کوئی قابل عمل راہ نکالے اور اس ملک کو افراتفری سے نجات دلائے اگر حکومت کو کوئی قربانی بھی دینی پڑتی ہے تو اس ملک کی خاطر قربانی پیش کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن امن وامان کی صورتحال خراب نہیں ہونی چاہیے دوسری طرف طاہر القادری اور عمران خان کو بھی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے سچ کی راہ نکالنی چاہیے اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانا چاہیے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق بڑھائیں ملکی سالمیت کیلئے قربانیاں دینے کا جذبہ بیداررکھیں اگر پاک فوج کو سرحدوں پر ضرورت پڑتی ہے تو ہمارے ذمہ داران اور کارکنان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے تیار ہیں ہم اپنے سینے گولیوں سے چھلنی کرواسکتے ہیں مگر ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دینگے ۔