جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والی کسی بھی تحریک کی مخالفت کریں گے: پیپلزپارٹی
جمعرات 21 اگست 2014 12:35
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بدھ کی رات ہواجس میں میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کسی بھی اس اقدام کی حمایت نہیں کرے گی جس سے ملک میں جموریت ڈی ریل ہو۔
پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بدھ کی رات دبئی میں ہوا، جس کی صدارت سرپرستِ اعلیٰ بلاول بھٹو زردری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کی۔
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران پارٹی نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ وہ ملک میں جمہوریت کی حمایت کرے گی اور آئین کی بالادستی کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ پارٹی کا یہ اجلاس ان حالات میں ہوا ہے، جب پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اپنے اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے اسلام آباد میں دھرنا دے رکھا ہے اور ملک میں ایک سیاسی بحران جاری ہے۔
دونوں ہی جماعتوں کے سربراہان کا اولین مطالبہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہوں اور ملک میں ایک حقیقی جمہوریت قائم کی جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.