عمران خان اور طاہرالقادری کا ایک ساتھ دھرنا اور مذاکرات پر راضی ہونا معنی خیزہے، آفتاب شیرپاؤ
جمعرات 21 اگست 2014 14:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1 2اگست 2014ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کہتے ہیں کہ طاہرالقادری اور عمران خان کا ایک ساتھ ہی مختلف اقدام اٹھانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، ہم جاننا چاہتے ہیں کہ انہیں دھکا کس نے دیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ چند ہزار لوگ پارلیمنٹ کو یرغمال بنائیں، ملک کی معیشت تباہ ہوجائے اور بین الاقوامی معاہدات و سمجھوتوں میں خلل آئے، یہ ہمارے لئے بہت ہی بدقسمتی ہے کہ ملک میں جاری احتجاج کے باعث سری لنکا کے صدر نے اپنا سرکاری دورہ ملتوی کردیا۔
وہ حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہیں کہ اس نے بڑے تحمل کے ساتھ اس صورتحال کا سامنا کیا۔ وہ تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے آئین، جمہوریت اور اس منتخب ایوان کا ساتھ دیا۔(جاری ہے)
حکومت کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتیں بھی پرعزم ہیں کہ اس ایوان کو چلنا چاہیئے۔
آفتاب احمد شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری اور عمران خان کا ایک ساتھ لاہور سے نکلنا، ایک ہی روز اسلام آباد پہنچنا، ایک ہی وقت ریڈ زون میں داخل ہونا اور ایک دن دونوں کا ایک ہی وقت پر مذاکرات کے لئے رضامند ہونا کئی سوالات جنم دیتا ہے کہ کہیں انہیں دھکا دینے والا ایک ہی تو نہیں۔
کیا وہ انہیں ہدایات دینے والا فون خاموش ہوگیا یا پھر یہ سب انہوں نے مفروضوں کے تحت کیا اور ناکامی پر اب مذاکرات کی جانب بڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ چند ہزار لوگ اس ملک کے عوام کو یرغمال نہیں بناسکتے۔ ایک ہی سال بعد وزیراعظم عمران خان کی بات اب نہیں چلے گی۔ وہ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں لیکن بات چیت میں بھی ایک حد ہونی چاہیئے اور اس سے کسی کو تجاوز نہیں کرنا چاہیئے۔ سیاسی جماعتوں کو ایسے مطالبات نہیں کرنے چاہیئے جو صحیح نہ ہوں، وزیر اعظم نواز شریف صرف ایک سیاسی جماعت کی وجہ سے اس عہدے پر نہیں ہیں انہیں اس ایوان کی اکثر نمائندہ جماعتوں نے وزیراعظم تسلیم کیا۔ لوگوں نے تبدیلی کے لئےعمران خان کو ووٹ دیا لیکن اب لوگ اس سے مایوس ہوچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.