قوم افراتفری پھیلانے والوں کو نظر انداز کردے ،ممنون حسین
جمعہ 22 اگست 2014 19:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اگست۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم افراتفری پھیلانے والوں کو نظر انداز کردے آپس کی چھوٹی چھوٹی رنجشوں کی وجہ سے قومی ترقی کا عمل نہ روکا جائے ۔وہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے صدرکوادارے کے مینڈیٹ ، امورکار، کامیابیوں اورمختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیرمملکت برائے تعلیم وتربیت انجینئر بلیغ الرحمان، سیکرٹری تعلیم وتربیت محمد احسن راجہ ، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم وتربیت ڈاکٹر اللہ بخش مالک اور ڈائریکٹر جنرل این سی ایچ ڈی نے شرکت کی۔صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اورقوم کو چاہیے کہ وہ افراتفری پھیلانے والوں کو نظراندازکردے۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ آپس کی چھوٹی چھوٹی رنجشوں کی وجہ سے قومی ترقی کا عمل نہ روکا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مخلص دوستوں کے تعاون سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا عمل شروع ہوچکاہے اوراگر ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کا یہ موقع ضائع ہوگیا تو پاکستان کا سنبھلنا مشکل ہوجائے گا۔صدر نے کہاکہ عالمی برادری سمجھتی ہے کہ پاکستان کی موجودہ قیادت ملک کو ترقی اور استحکام کی طرف لے جائے گی۔ صدر ممنون حسین کو این سی ایچ ڈی کی سالانہ رپورٹ2013ء بھی پیش کی گئی جس میں سال 2013ء کے دوران مختلف سرگرمیوں ، منصوبہ جات اور کامیابیوں کوا جاگرکیا گیا۔ صدرنے وزارت تعلیم، تربیت اوراعلیٰ تعلیم میں معیارات اور این سی ایچ ڈی کو خواندگی میں اضافے اور تعلیم کے فروغ کیلئے کوششوں میں ہرممکنہ حمایت اورسرپرستی کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.