شاہد آفریدی سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے
ہفتہ 23 اگست 2014 12:20
ہمبنٹوٹا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 2اگست 2014ء) قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔
(جاری ہے)
اکتوبر 1996 میں کینیا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کرنے والے شاہد آفریدی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، بوم بوم کے نام سے جانے والے جارح مزاج آل راؤنڈر نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف جاری سیریز کے پہلے میچ میں حاصل کیا، شاہد آفریدی اب تک 379 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
شاہد آفریدی نے ایک روزہ کرکٹ میں 7619رنز بنارکھے ہیں جب کہ اس فارمیٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 378وکٹیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے کھیلنے کا اعزاز سابق کپتان انضمام الحق کو حاصل تھا جن کے میچز کی تعداد 378 ہے۔ شاہد آفریدی اور انضمام الحق کے بعد تیسرا نمبر سلیم ملک کا ہے جن کے میچز کی تعداد 283 ہے جب کہ موجودہ ٹیم میں یونس خان 254 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.