پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی
ہفتہ 23 اگست 2014 21:12
ہمبنٹوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا کے مہندا راجہ پاکسے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا، پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو سری لنکا نے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے، آئرلینڈر کی جانب سے کپتان انجیلو میتھیوز 89 اور مہیلا جے وردھنے 63 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
جواب میں گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف صہیب مقصود اور فواد عالم کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت دلچسپ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں پرحاصل کرلیا۔پہلی وکٹ کی شراکت میں اوپنرز محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 39 کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ 21 رنز بنا کر انجیلو میتھوز کا شکار بنے جس کے بعد یونس خان بھی زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہ سکے اور صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے، عمر اکمل 15 اور کپتان مصباح الحق 13رنز بنا سکے جبکہ احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز جوڑے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں منفرد ملکی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی میں پارٹنرشپ کے نئے ریکارڈ بنا دیئے
-
پی ایس ایل فرنچائزز نے آئی پی ایل کے شیڈولنگ تنازع پر تشویش کا اظہار کیا
-
مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈ جوڑی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
ایک اوور میں 25 رنز، بابر اعظم نے آصف علی کو پیچھے چھوڑ دیا
-
بابر اعظم ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب
-
پاکستان نے آئرلینڈ کو باآسانی شکست دے کر سیریز جیت لی
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا
-
لیونل میسی نے سعودیہ پر امریکا کو ترجیح کیوں دی؟
-
ٹیسٹ اسٹیٹس نہ رکھنے والے ملک کے کرکٹر نے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا
-
سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا
-
تیسرا ٹی ٹونٹی ، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.