پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہفتے کی شب کلفٹن کے علاقے سی ویو اور حیدری میں وفاقی حکومت کے خلاف دھرنے دئیے گئے ،سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے نوازشریف فوری استعفاء دیں اور جلد سے جلد مڈٹرم الیکشن کے انعقاد کا اعلان کیا جائے،نادراکمل لغاری، خرم شیرزمان، ثمرعلی خان
ہفتہ 23 اگست 2014 22:55
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہفتے کی شب عمران خان کی ہدایت پر کلفٹن کے علاقے سی ویو اور حیدری میں وفاقی حکومت کے خلاف دھرنے دئیے گئے جبکہ سی ویو پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ریلی بھی نکالی گئی۔ دھرنے میں خواتین، نوجوان لڑکے لڑکیاں اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں تحریک انصاف کے جھنڈے اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
دھرنے کے شرکاء گو نوازشریف گو کے نعرے لگارہے تھے۔ سی ویو پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر نادراکمل لغاری، خرم شیرزمان، ثمرعلی خان اور دیگر رہنماوٴں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر کل (اتوار ) کراچی سمیت صوبہ بھر میں دھرنا دیئے جائیں گے۔(جاری ہے)
نوازشریف کی حکومت جعلی مینڈیٹ لے کر برسراقتدار آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام نے عمران خان کی ہدایت پر سول نافرمانی کی تحریک شروع کردی ہے۔
ہم حکومت کو ٹیکس اور یوٹیلیٹیز سروسز کے مد میں واجبات ادا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں دھرنے جاری رکھے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے نوازشریف فوری استعفاء دیں اور جلد سے جلد مڈٹرم الیکشن کے انعقاد کا اعلان کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.