ایمپائر کی انگلی نہیں اٹھے گی کیونکہ وہ بندوق کے ٹر یگر پر ہے اگر چل گئی توپوار سسٹم ڈی ریل ہو جائیگا ،عمران خان کنوارا ہی رہ جائے گا، جے یو آئی(ف) بہاول پور
پیر 25 اگست 2014 19:35
بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت الرحمان نے کہا ہے کہ ایمپائر کی انگلی نہیں اٹھے گی کیونکہ وہ بندوق کے ٹرایگر پر ہے اگر چل گئی توپوار سسٹم ڈی ریل ہو جائیگا اور عمران خان کنوارا ہی رہ جائے گا۔قادری اور عمران شو کو عوام نے مسترد کردیا ہے ۔اقتدار کیلئے ملکی معیشت کو تباہی کی جانب گامزن کرنیوالے دونوں نام نہاد سیاستدان ملک میں امن و امان کی فضا خراب کرنے اور مزید بحرانوں کی جانب دھکیلنے کی بجائے اپنے ٹھکانوں پر واپس چلے جائیں ۔
وہ جے یو آئی کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔علامہ شفقت الرحمان نے مزید کہا کہ آزادی اور انقلاب مارچ کے نام پر دئیے جانے والے دھرنوں سے ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے اور یہ ملک کے خلاف سازش ہے۔(جاری ہے)
سول نافرمانی اور بجلی گیس سمیت دیگر بلز ادا نہ کرنے کا مشورہ دینے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تمام اپوزیشن اور حکومتی جماعتیں جمہوریت ‘پارلیمنٹ ‘آئین اور قانون کے ساتھ ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں جمہو ریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی سے ملک مضبوط ‘تر قی یافتہ اور خوشخال ہو گا اور جو لوگ ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکار کر نا چاہتے ہیں وہ ملک اور قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام جمہو ریت کے خلاف ہونیوالی سازشوں کوناکام بنائے گی۔جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہا کہ تحریک انصاف کے استعفوں سے ملکی سیاست پر کوئی اثر نہ پڑے گا کیونکہ منتخب پارلیمنٹ کی11 جماعتیں قومی اسمبلی میں جمہوریت سے اظہار یکجہتی کر چکی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.