پمز میں ہنگامی حالت میں 30 اگست تک توسیع ،ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

پیر 25 اگست 2014 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)نے ہنگامی حالت میں 30اگست تک توسیع کردی ہے ،ا س سے پہلے ہسپتال میں ایمرجنسی کانفاذ25اگست تک تھا،تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ،ہسپتال کے اندر350بیڈ خالی کروادیئے گئے ہیں ،اوردوہزارمریضوں کیلئے دوائیوں کے انتظامات مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 100خون کے بیگ بھی مہیاکردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :