سعودی قونصلیٹ اسلام آباد اور کراچی کی جانب سے پاکستانی حجاج کرام کے سینکڑوں پاسپورٹوں پر اعتراض لگاکر واپس کردیا گیا

منگل 26 اگست 2014 22:14

سعودی قونصلیٹ اسلام آباد اور کراچی کی جانب سے پاکستانی حجاج کرام کے ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) سعودی قونصلیٹ اسلام آباد اور کراچی کی جانب سے پاکستانی حجاج کرام کے سینکڑوں پاسپورٹوں پر اعتراض لگاکر واپس کردیا گیا وزارت مذہبی امور کی ناقص کارکردگی اور سست رفتاری اور سعودی حکومت کے سخت قوانین کی وجہ سے پاکستانی حجاج کرام کے ویزوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حجاج کرام کو سعودی عرب لے جانے کیلئے فلائٹ بک کی ہوتی ہیں اور پے منٹ بھی ادا کردی گئی ہے لیکن سعودی قونصلیٹ کی طرف سے ویزے نہ لگانے کی وجہ سے ان کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑھ رہا ہے اور حجاج کرام بھی ذہہنی کوفت میں مبتلا ہیں اور پاکستان کی وزارت مذہبی امور اس معاملے میں کوتاہی برتتے ہوئے کوئی معاونت فراہم نہیں کر رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد اور کراچی میں سعودی قونصلیٹ کی طرف سے اب تک سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی حجاج کرام کے پاسپورٹوں پر اعتراض لگاکر واپس کیا گیا ہے جس سے حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے حجاج کرام کو سخت ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :