عمران خاں کو نوازشریف کی استقامت کا انداز نہیں ایک وقت ایسا بھی تھا کہ 6 جرنیل اپنی چھڑیاں لے کر استعفے مانگنے آئے تونوازشریف نے کہا کہ استعفے آپ میری لاش عبور کرکے ہی لے سکتے ہیں، اس قدر جرات والے شخص سے ایک بلے والا اور مولوی کیسے استعفی لے سکتا ہے، سینیٹر پروفیسر ساجد میر

بدھ 27 اگست 2014 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے عمران خاں کو نوازشریف کی استقامت کا انداز نہیں ایک وقت ایسا بھی تھا کہ 6 جرنیل اپنی چھڑیاں لے کر استعفے مانگنے آئے تونوازشریف نے کہا کہ استعفے آپ میری لاش عبور کرکے ہی لے سکتے ہیں۔ اس قدر جرات والے شخص سے ایک بلے والا اور مولوی کیسے استعفی لے سکتا ہے۔

دونوں انقلابی بڑی سخت بھول میں ہیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر ساجد میر نے اعلان کیا کہ آئندہ جمعہ کو ملک بھر میں حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے استحکام پاکستان ریلیاں نکالی جائیں گے۔ علماء کرام جمعہ کے اجتماعات میں دینی واخلاقی اقدار کی اہمیت کے موضوع پر خطبات دیں گے۔مرکزی دفتر میں انہوں نے استحکام پاکستان ریلی کی کامیابی پر کارکنوں کی تعریف کی۔انہوں نے تمام علماء کو ہدایات دیں کہ اس وقت عمران خاں سیاسی مقاصد کے لیے ہماری دینی واخلاقی اقدار کا جنازہ نکال رہے ہیں۔ ہم انکے راستے میں بند باندھیں گے۔

متعلقہ عنوان :