پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 صارفین کے حقوق کا ضامن ہے ،محمد افضل

بدھ 27 اگست 2014 17:56

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 صارفین کے حقوق کا ضامن ہے ۔ صارفین کے حقوق کے بارے میں آگاہی کیلئے رولز فورسز اکیڈمی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں محمد افضل سرویا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل سرگودہا نے اکیڈمی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوکانداروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی دوکان پر نمایاں جگہ پرپر ائس لسٹ آویزاں کریں اور رسید خریداری بھی صارف کو فراہم کریں۔

(جاری ہے)

اشیاء پر تاریخ ‘ معیاد استعمال ‘ اجزائے ترکیبی او رکوالٹی کا درج ہونا لازمی ہے ۔ اس کے خلاف ورزی کی صورت میں صارفین متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دے سکتے ہیں ۔ ناقص اشیاء او رناقص خدمات سے ہونے والے نقصان کے ازالہ کیلئے کنزیومر کورٹ واقع ہاؤس نمبر 11 بنگلہ نمبر دس بالمقابل سرکٹ ہاوس سرگودہا سے رجوع کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :