ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودہا ریجن فہمیدہ یاسمین کا سرگودھا ، خوشاب میانوالی روڈ پر ٹریفک مینجمنٹ پوسٹس کی ماہ جولائی 2014کی کارکردگی کا جائزہ

بدھ 27 اگست 2014 17:58

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27اگست۔2014ء) ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودہا ریجن فہمیدہ یاسمین نے سرگودھا ، خوشاب میانوالی روڈ پر ٹریفک مینجمنٹ پوسٹس کی ماہ جولائی 2014کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک مینجمنٹ پوسٹس پنجاب ہائی وے پٹرول سرگودھا ریجن نے ماہ جولائی میں 2757گاڑیوں کو چیک کیا جن میں سے 1430گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں ،جنکے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 06لاکھ 72ہزار 700روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

انھوں نے ٹریفک مینجمنٹ پوسٹس کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا اورٹریفک مینجمنٹ پوسٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بتایاکہ ٹریفک مینجمنٹ پوسٹس کی جانب سے ٹریفک قوانین کو موئثر انداز میں لاگو کرنے اور خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کے خلاف کاروائی سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں نمایاں کمی نظرآئی ہے، ٹریفک مینجمنٹ پوسٹس کے ان اقدامات سے حادثات میں نہ صرف خاطر خواہ کمی ہوئی ہے بلکہ ڈرائیور حضرات اور عوام الناس میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جن لوگوں کو جرمانہ عائد کیا گیا ہے ان میں اکثریت نہ صرف ٹریفک قوانین سے ناواقف تھی بلکہ سرگودھا خوشاب میانوالی روڈ پر ٹریفک مینجمنٹ کی عملداری سے لاعلم تھے ،انہوں نے موبائل ایجوکیشن یونٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس اور ڈرائیوران کو ٹریفک قوانین سے روشناس کروائیں تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو کنٹرول کرتے ہوئے ٹریفک حادثات کے سرذد ہونے پر جانی و مالی نقصان کے ضیاع پر قابو پایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :