پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی درخواست پر چوبیس گھنٹوں کیلئے لائحہ عمل موخر کررہے ہیں ، عمران خان
اپنے مشن کے قریب پہنچنے والے ہیں (آج ) جشن منائینگے معاملہ حل نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل کااعلان کرونگا اس وقت تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوگا جب تک دھاندلی میں ملوث افراد کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا ، شرکاء سے خطاب
جمعرات 28 اگست 2014 22:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی درخواست پر چوبیس گھنٹوں کیلئے لائحہ عمل موخر کررہے ہیں اپنے مشن کے قریب پہنچنے والے ہیں(آج )جمعہ کو جشن منائینگے معاملہ حل نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل کااعلان کرونگا اس وقت تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوگا جب تک دھاندلی میں ملوث افراد کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا۔
جمعرات کو دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ آرمی چیف کا پیغام آیا ہے کہ حکومت نے مجھے ثالثی کا کر دار ادا کر نے کیلئے کہا ہے آپ چوبیس گھنٹے کیلئے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل موخر کردیں جس پر میں نے اپنا لائحہ عمل کا موخر کر دیاہے عمران خان نے کہاکہ میرے اور عوام کے دل کی آواز ایک ہی ہے تاہم بات چیت کیلئے آرمی چیف نے چوبیس گھنٹوں کیلئے ٹائم مانگا ہے ہم ملک اور قوم کیلئے بات چیت کرینگے عمران خان نے ایک بار پھر وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خوفناک کال دینے والا تھا آپ ہماری تحریک کو بر داشت نہیں کر سکیں گے عمران خان نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کپتان آپ کو کبھی مایوس نہیں کریگا (آج)جمعہ کو جشن منائینگے معاملہ حل نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرونگا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.